ریل مسافرین کو تتکال ٹکٹس کی مزید سہولت

نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مسافرین کو ریل کے تتکال ٹکٹس کی اب مزید سہولت حاصل ہوگی کیوں کہ ریلویز نے کئی غیر قانونی سافٹ ویرس کو ختم کردیا اور اِس سلسلہ میں 60 سے زیادہ ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو تتکال ٹکٹس کو بلاک کررہے تھے۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائرکٹر جنرل ارون کمار نے بتایا کہ تتکال ٹکٹس کی بکنگ کے آغاز کے چند منٹوں میں ہی سافٹ ویرس کے ذریعہ اُن کو روک دیا جاتا تھا۔ لیکن اب گھنٹوں تک تتکال ٹکٹس مسافرین کے لئے دستیاب ہوں گے۔ جن ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا اُن میں کولکتہ کا ایک شخص بھی شامل ہے

جس کے بنگلہ دیش کے دہشت گرد گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے مشتبہ روابط بھی ہیں۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے عہدیدار نے بتایا کہ دہشت گرد گروپ سے روابط اور منی لانڈرنگ میں ملوث ای ٹکٹنگ ریاکٹ کو جنوری میں بے نقاب کیا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading