ریاست میں 87 دکانوں کے لائسنس منسوخ، 39 راشن دوکانوں کے خلاف مقدمات درج : چھگن بھجبل

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی)کورونا وباء کے پیش نظر ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خوراک چھگن بھجبل نے کہا کہ اس دوران ریاست میں 87 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔اور 39 راشن دوکانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں نیز راشن کی 48 دکانوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ان میں ناگپور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 5 مقدمات درج ہوئے، 18 دکانوں کو معطل اور 1 لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ امراوتی ڈویڑن میں 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 7 دکانوں کو معطل کیا گیا ہے اور 13 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

چھگن بھجبل نے بتایا کہ اورنگ آباد ریونیو میں 29 راشن دکانوں کو معطل اور 4 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ناسک ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مجموعی طور پر 16 مقدمات درج کیے گئے، 9 راشن شاپس معطل اور 15 دکانوں نے اپنے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔
اسی طرح پونے کے محکمہ ریونیو میں مجموعی طور پر 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں، راشن کی17 دکانوں کو معطل اور 14 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ بھجبل نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کوکن میں مجموعی طور پر 9 مقدمات درج ہیں، 7 راشن شاپس اور ایک لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔
بھجبل نے بتایا کہ ریاستی حکومت اے پی ایل اورنج راشن کارڈ ہولڈروں کو راشن کی دکانوں سے 3 کلو گندم اور 2 کلو چاول 5 کلو چاول اناج فراہم کررہی ہے جو قومی فوڈ سیکیورٹی اسکیم کے تحت نہیں ہیں۔ ریاست میں 3 کروڑ 8 لاکھ اے پی ایل اورنج کارڈ ہولڈرز کو اب 1 مئی کی بجائے 14 اپریل سے ہی 24 کلو گرام اناج دیا جا رہا ہے اور ابتک 1.56 لاکھ میگا ٹن گندم تقسیم ہوچکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading