ریاستی وزیر اشوک چوہان کی نا ندیڑآمد پرپُرتپاک استقبال

ناندیڑ:3جنوری:(ورق تازہ نیوز) وزیر مملکت اور سابق وزیر اعلی اشوک چوان 3 سے 5 جنوری 2020 تک ضلع ناندیڑ کے دورے آج ناندیڑ پہنچے ہیں۔آج بروز جمعہ 3 جنوری 2020 کوبذریعہ طیارہ ممبئی سے دوپہر ڈھائی بجے روانگی ہوئی اور ناندیڑ ہوائی اڈے پر سہ پہر 3 بجے آمد ہوئی ۔جیسے ہی وزیرموصوف کی ناندیڑ ائیرپورٹ آمدہوئی ہزاروں کی تعداد میں پارٹی عہدیداران اور ورکرس موجود تھے ۔جنہوں نے پھولوں کاگلدستہ پیش کرکے اشوک چوہان کی ناندیڑآمد پران کاپُرتپاک خیر مقدم کیااورگلپوشی کی۔DSC_3372

گورنمنٹ ریسٹ ہاوس میںدوپہرتین بجے محفوظ وقت رہا ۔اسکے بعد گردوارہ سچکھنڈ کادورہ کیااورگرودوارہ بورڈ وفد سے ملاقات کی ۔شب 8 بجے مہا ویکاس اگھاڑی کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کیا ۔ 4جنوری کو صبح نو بجے کاوقت ملاقات کیلئے محفوظ ۔بمقام گورنمنٹ ریسٹ ہاوس ۔صبح گیارہ بجے انٹرزونل (آل انڈیا) انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال مین ٹورنامنٹ 2019-20 بمقام ‘ اسپورٹس کمپلیکس یشونت کالج ناندیڑ(وقت کاتعین ابھی نہیںہوا)‘ دوپہر 2 بجے ناندیڑسے بذریعہ دھرم آباد روانہ ہوں گے۔

شام 4 بجے دھرم آباد میں گورنمنٹ ریسٹ ہاوس میں رہائش۔ دوپہر 4:15بجے لال بہادر شاستری کالج دھرم آباد کی مجلس عاملہ اجلاس میں شرکت۔اسکے بعد ساڑھے چھ بجے دھرم آباد کے میونسپل کونسلرس کے اجلاس میںشرکت کریں گے ۔دھرم آباد سے وزیر موصوف بذریعہ کار نائیگاوں کو روانہ ہوںگے اور رات 10 بجے سابق ایم ایل اے وسنت راو¿ چوہان کے دفتر میں محفوظ وقت رہے گا۔اسکے بعد اپنی سہولت سے اشوک چوہان ناندیڑکیلئے روانہ ہوںگے ۔ اتوار 5 جنوری 2020 ، صبح 10.30 بجے۔ ضلع ناندیڑ میں آبی وسائل اور پانی کے تحفظ محکمہ کی میٹنگ اور پیشکش کا جائزہ لیں گے۔ بمقام گورنمنٹ ریسٹ ہاوس ناندیڑ‘ دوپہر 12 میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے جائزہ اجلاس اور پیش کش بمقام گورنمنٹ ریسٹ ہاوس دوپہر 2 تا 3 بجے تک محفوظ ۔ اور شام کو ناندیڑ سے ممبئی کےلئے روانہ ہوں گے ۔

گوئند کوکلوار حملہ معاملے میں  بیان قلمبندکروانے چارپولس ملازمین کو ہدایت
ناندیڑ :3 جنوری(ورق تازہ نیوز)مکوکا قانون میں اپنا بیان قلمبندکروانے کیلئے ایک پی ایس آئی اور تین پولس ملازمین کو اتوارہ کے ڈی واے ایس پی دھننجے پاٹل نے اپنے روبرو حاضررہنے کی ہدایت دی ہے۔کوکلوار حملہ کے معاملے میں تفتیشی آفیسر ڈی واے ایس پی دھننجے پاٹل کے روبرو جو ثبوت آئے ہیںاسکے تحت انھوں نے وائرلیس پیغام جاری ہے ۔ یہ پیغام پی ایس آئی سی 47‘ کنوٹ‘ماہور ‘ دیگلور پولس اسٹیشن پرروانہ کئے ہیں ۔جس میں C.47 میںبرسرخدمت پی ایس آئی سدانند واگھمارے ‘ دیگلور پولس اسٹیشن میں برسرخدمت پولس ملازم وجئے آڈے بکل نمبر 777 ‘ ماہور پولس اسٹیشن میں ملازم سپاہی شیخ جاوید بکل نمبر921 اوردیگلورپولس اسٹیشن کے سپاہی گھنگروسنگھ ٹاک بکل نمبر 3184 ان چار ملاز مین کو مکوکا قانون کے تحت جرم نمبر 176/2019 میں تفتیشی بیان قلمبندکروانے کیلئے طلب کیاگیا ہے۔آج 3جنوری کوصبح دس بجے ان ملازمین کو اتوارہ پولس اسٹیشن میں طلب کیاگیاتھا۔اس معاملے میں مکوکاقانون کے تحت گرفتار وریندر بھنڈاری کو چارجنوری تک پولس کسٹڈی دی گئی ہے ۔ان پولس ملازمین کابیان اس معاملے میں کافی اہمیت کاحامل ہوگا ۔

آج سچکھنڈایکسپریس روانہ نہیںہوگی 

ناندیڑ :3 جنوری(ورق تازہ نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلوے نے آج پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں کومطلع کیا ہے کہ ناندیڑ سے کل 4جنوری کو صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہونے والی ناندیڑتاامرتسرسچکھنڈ ایکسپریس ملتوی کردی گئی۔مسافروں کوہونیوالی تکلیف کیلئے محکمہ ریلوے نے معذرت خواہی کی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ دنوں سے ناندیڑ سے روانہ ہونے والی سچکھنڈ ایکسپریس اپنے وقت مقررہ کے بجائے دوپہر کے وقت ناندیڑ سے روانہ ہورہی ہے ۔اورامرتسر سے آنیوالی ٹرین بھی کئی گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے ۔شمالی ہند میںسردی کی شدید لہرچل رہی ہے جس کی وجہہ سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے جس کا اثرناندیڑ سے روانہ ہونیوالی ٹرین پربھی ہورہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading