ریاستوں نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی

نئی دہلی،3 جنوری ( یواین آئی) کرناٹک، آسام اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں نے اسلامی تنظیم پوپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کی سرگرمیوں کے بارے میں وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی ہے۔ذرائع نے کہا کہ وزارت کو کئی ریاستوں سے اس تنظیم کی سرگرمیوں کے تعلق سے رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایک میڈیا كنکلیو میں جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وزارت داخلہ کو اس بارے میں رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ۔

اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے بھی کہا ہے کہ پي ایف آئی شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہوئے مظاہروں میں سرگرم طور پر ملوث ہے اور اس کے کافی ثبوت ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں 25 افراد کی گرفتاری کی بات کہی ہے ۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اس تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزارت کو خط بھی بھیجا تھا ۔

جھارکھنڈ کی بی جے پی حکومت نے اس تنظیم کے داعش سے تعلقات ہونے پر اس پر ریاست میں پابندی عائد کر دی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading