رکشا بندھن منانے والا بابا عصمت دری کے الزام میں گرفتار

بیتول۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی مجلس مقامی کے آزاد امیدوار کارپوریٹر 59 سالہ راجندر سنگھ چوہان جسے ”کنڈو بابا“ بھی کہا جاتا ہے، اسے گزشتہ دوشنبہ کو ایک کمسن بچی کی متعدد بار عصمت ریزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا اور مجسٹریٹ کے روبرو اس کا بیان بھی لیا گیا۔ بیتول کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جگل کشور نے بتایا کہ ”ہم نے چوہان کی بیوی اور اس کے بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی۔ بعدازاں چوہان نے پولیس کے آگے اپنے آپ کو پیش کردیا۔ اتفاقاً یہ کارپوریٹر ہر سال ”عام رکھشا بندھن تقاریب“ کا انعقاد بھی عمل میں لایا کرتا تھا جس میں سینکڑوں عورتیں اور لڑکیاں اس کے ہاتھ پر رکھی باندھا کرتی تھیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading