نئی دہلی: وزیر صحت منسکھ لال مانڈویہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں روزانہ سات سے آٹھ لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اوراس کے ذریعہ ہر غریب کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
منسکھ مانڈویہ نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال میں بتایا کہ ملک میں روزانہ لاکھوں آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ کارڈ جلد ہی ان لوگوں کو دستیاب کرائے جائیں جنہیں یہ نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2011 میں جو فہرست تیار کی گئی تھی اس کے مطابق جن کا آیوشمان کارڈ بننا تھا لیکن صرف 25 فیصد صحیح لوگ ہی ملے ہیں، اسی وجہ سے کارڈ بنانے میں دشواری ہو رہی ہے۔