راہول گاندھی نے کرناٹک میں مسجد اور مندر کا دورہ کیا

میسور: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے گزشتہ دو دنوں میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران کرناٹک کے میسور ضلع میں ایک مندر اور ایک مسجد کا دورہ کیا۔ راہول گاندھی نے ریاست کے اپنے دورے کے تیسرے دن پیر کو چامنڈی پہاڑیوں پر واقع چامنڈیشوری مندر میں گئے ۔

گاندھی نے شہر میں ستور مٹھ، مسجد اعظم اور سینٹ فلومینا کیتھیڈرل کا بھی دورہ کیا۔ ستور مٹھ میں، گاندھی نے شری شیو راتری دیشکیندر سوامی جی سے ملاقات کی، جو ایک ممتاز لِنگایت پیروکار تھے۔ گاندھی کا یہ سفر کرناٹک کے کچھ حصوں میں 21 دن تک چلے گا اور 511 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading