رام مندر کی تعمیر کے بعد خون خرابہ تو کیا، ایک مچھر بھی نہیں مرے گا: یوگی

حیدرآباد: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو سومنات اور امریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے سومناتھ مندر کی تعمیر نو کی مخالفت کرتے ہوئے مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے پر کانگریس کی مخالفت کی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ و چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ’دہشت گردی کا حقیقی ہمدرد“ قرار دیا۔

تینوں عوامی خطابات میں ان کا مرکزی خیال قومی سلامتی اور ایودھیا میں رام مندر سے وابستہ فخر پر محیط رہا جو ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بحال کیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو ووٹ نہ دیں اور اترپردیش میں اپنی طرز حکمرانی کی خود ستائی کی اور کہا کہ ’پیشہ ور بلوائی، غنڈے اور مجرمین جو کانگریس اور ان کی حلیف پارٹیوں کی سرپرستی میں پھلے پھولے تھے اترپردیش میں ڈھادئیے گئے اورریاست کو فسادات سے پاک کردیا گیا۔

آدتیہ ناتھ نے رام مندر کے تئیں جذبات کو ابھارتے ہوئے کہا ”سومناتھ مندر پر آشیرواد حاصل کرتے ہوئے 1990 ء میں ایودھیاں کی سمت یاترا شروع کی گئی۔ عوام کہا کرتے تھے کہ اگر رام مندر تعمیر ہوجاتی ہے تو خون خرابہ ہوگا۔ میں کہتا ہوں کہ ایک مچھر بھی نہیں مرے گا۔“حیدرآباد: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو سومنات اور امریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے سومناتھ مندر کی تعمیر نو کی مخالفت کرتے ہوئے مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے پر کانگریس کی مخالفت کی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ و چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ’دہشت گردی کا حقیقی ہمدرد“ قرار دیا۔

تینوں عوامی خطابات میں ان کا مرکزی خیال قومی سلامتی اور ایودھیا میں رام مندر سے وابستہ فخر پر محیط رہا جو ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بحال کیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو ووٹ نہ دیں اور اترپردیش میں اپنی طرز حکمرانی کی خود ستائی کی اور کہا کہ ’پیشہ ور بلوائی، غنڈے اور مجرمین جو کانگریس اور ان کی حلیف پارٹیوں کی سرپرستی میں پھلے پھولے تھے اترپردیش میں ڈھادئیے گئے اورریاست کو فسادات سے پاک کردیا گیا۔

آدتیہ ناتھ نے رام مندر کے تئیں جذبات کو ابھارتے ہوئے کہا ”سومناتھ مندر پر آشیرواد حاصل کرتے ہوئے 1990 ء میں ایودھیاں کی سمت یاترا شروع کی گئی۔ عوام کہا کرتے تھے کہ اگر رام مندر تعمیر ہوجاتی ہے تو خون خرابہ ہوگا۔ میں کہتا ہوں کہ ایک مچھر بھی نہیں مرے گا۔“

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading