راشٹر وادی یوتھ کانگریس مہاراشٹر سیکریٹری عہدہ پر محسن خان پٹھان کی نامزدگی

ناندیڑ۔22 جون ( نامہ نگار ):راشٹرو ادی یوتھ کانگریس مہاراشٹرا سیکریٹری عہدہ پر ناندیڑ کے یوتھ لیڈر محسن خان پٹھان کی نامزدگی این سی پی یوتھ کے ریاستی صدر محبوب شیخ نے کی ہے۔ مہاراشٹرا کے این سی پی کے صدر جینت پاٹل کے ہاتھوں محسن خان پٹھان کا نامزدگی کا مکتوب پیش کیا گیا ہے۔ ان کے اس انتخاب پر ریاست بھر سے انہیں مبارکبادی کے پیغام موصول ہو رہے ہیں اور ان کی نامزدگی پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

راشٹرو ادی کانگریس پارٹی کے ایک اہم شعبہ راشٹروادی یوتھ کانگریس میں ریاستی سطح کی ذمہ داری ملنے پر محسن خان پٹھان نے کہا کہ وہ پارٹی کے خیالات اور پالیسی کو عام لوگوں تک پہنچا کر عام لوگوں کی خدمات انجام دیں گے اور پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے ۹ سال سے پارٹی میں ایمانداری سے ایک ورکر کے طور پر کام کرتے آئے ہیں۔ پارٹی کے قائدین نے ان کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے ان پر یہ بڑی ذمہ دار سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کے پچھلے کوود وباءکے دوران انہوں نے راشن کٹس کی تقسیم بڑے پیمانے پر کی تھی ، عام دنوں میں لوگوں کو راشن کارڈ بنوا کر دینے، آدھار کارڈ بنو ا کر دینے کا کام انہوں نے کیا۔ کچھ علاقوں میں انہوں نے کچی سڑکیں ہونے سے وہاں پر اپنی رقم سے موروم پہنچا کر لوگوں کو راحت دی۔ کچھ مقامات پر الیکٹرک کی ڈی پی نصب کروائیں۔

انہو ں نے اپنے اس انتخاب پر پارٹی کے قومی صدر شرد پوار، ریاستی صدر جینت پاٹل ، کارگذار صدر سپریہ سوڑے، اپوزیشن لیڈر اجیت پوار، سابق وزیر کمل کشور کدم، این سی پی یوتھ کے ریاستی صدر محبوب شیخ ، اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ محمد خان پٹھان ، پارٹی کے آبزرور آشا تائی بھسے و دیگر لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading