راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل کیس میں سپریم کورٹ نے نلنی شریہر سمیت تمام 6 قصورواروں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ گورنر قدم نہیں اٹھاتے تو ہم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرم پیراریولن کی رہائی کا حکم باقی قصورواروں پر بھی لاگو ہوگا۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ مجرم نلنی اور آر پی روی چندرن کی قبل از وقت رہائی کے مطالبہ پر دیا ہے۔

اسی دوران سماعت کے دوران تمل ناڈو حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا۔انہوں نے گاندھی کے قتل کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی حمایت کی تھی۔ نلنی سریہر اور آر پی روی چندرن نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

مجرموں کی درخواستوں کو مدراس ہائی کورٹ نے 17 جون کو خارج کر دیا تھا۔ دونوں مجرموں نے اپنی درخواست میں اے جی پیراریوالن کی رہائی کے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رہائی کی مانگ کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading