راجہ سنگھ کی اہلیہ کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد: رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کی شریک حیات اوشا بائی نے راج بھون پہنچ کر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرراجن سے ملاقات کی۔انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ ان کے شوہر کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کو منسوخ کرائیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک یادداشت گورنر کو پیش کی۔

انہوں نے گورنر کو بتایا کہ ان کے شوہر راجہ سنگھ کے خلاف غلط مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حکومت، ایک طبقہ کو خوش کرنے کا کام کررہی ہے۔چند یوم قبل راجہ سنگھ کی شریک حیات اوشا بائی مرکزی حکومت سے بھی ان کے شوہر کی رہائی کے بارے میں فریاد کرچکی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading