رابوڑی سے این آر سے کی مخالفت میں ساٹھ ہزار دستخطیں رضا اکیڈمی کے سپرد
جلد ہی چیف جسٹس کو روانہ کی جائے گی
تھانے (آفتاب شیخ)
رضا اکیڈمی ممبئی کی جانب سے حضور معین ملت حضرت سید معین الدین اشرف معین میاں قبلہ کی قیادت میں این آر سی و سی اے اے کے خلاف دستخطی مہم کی شروعات کی گئی جس میں تھانے میں سنی اتحاد کمیٹی کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو تمام مساجد کے باہر اور اتوار کو مختلف مقامات پر بھی ٹیبل لگاکر دستخط لی گئی جس میں خواتین کے لئے علاحدہ نظم کیا گیا تھا اور مستورات نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کل سنی اتحاد کمیٹی رابوڑی کے نمائندے محمد اکبر مقادم ، صفدر خان اشرفی، قیس راوی اور زوہیب شیخ پر مشتمل ایک وفد نے رضا اکیڈمی ممبئی کے دفتر میں جاکر رضا اکیڈمی کے روحِ رواں سعید نوری کو 60،000 دستخطوں پر مشتمل کاغذات سپرد کیے۔ دیگر علاقوں، شہریوں میں بھی اس مہم کے تحت جمع شدہ دستخطیں رضا اکیڈمی کے دفتر میں جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہے تمام علاقوں سے کاغذات آجانے کے بعد جلد ہی انہیں چیف جسٹس آف انڈیا کو ارسال کی جائے گی۔
