رائے گڑھ ۔29۔جون۔(ایجنسیز )میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں پولیس نے ایک ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ہائی پروفائل پارٹی رائے گڑھ کے کیہیم بیچ پر موجود ایک عالیشان بنگلے میں چل رہی تھی۔۔
اپنے ذرائع سے اطلاع پانے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نشیلی اشیا برآمد کی اور وہاں موجود لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کے مطابق اس ہائی پروفائل پارٹی میں بالی ووڈ اور ٹیلی وژن کی کئی مشہور ادکارائیں بھی موجود تھیں۔ حالانکی ابھی کسی کے بھی ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے۔گرفتار کئے گئے لوگوں کے بھی ناموں کے انکشاف نہیں کئے گئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے کئی لوگوں نے نشیلی اشیا کا استعمال کر رکھا تھا۔۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ پارٹی کسی پارٹی بڑے بزنس مین کے ذریعے رکھی گئی تھی۔ ساتھ ہی یہاں پولیس نے ایسے لوگوں کو بھی گرفتار کیا جو لوگ ڈرگ ڈیلنگ کا کام بھی کرتے تھے۔ خبروں کے مطابق تو پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے انہیں جلد ہی کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔