دیوالی اور چھٹ کے موقع پر ریلوے کی خصوصی سہولتجنوبی وسطی ریلوے کی جانب سے دو خصوصی ٹرینوں کی 46 پھیرے

جالنہ/ناندیڑ، 22 اگست :(ورق تازہ نیوز) دیوالی اور چھٹ کے موقع پر ہونے والی زبردست مسافروں کی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی وسطی ریلوے نے جالنا – چھپرا – جالنا اور تروپتی – حصار – تروپتی کے درمیان خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں کی آمد و رفت درج ذیل رہے گی:

  1. جالنہ – چھپرا خصوصی ٹرین (07651) – 14 پھیرے
    یہ ٹرین 27 اگست 2025 سے 26 نومبر 2025 کے دوران ہر بدھ کی رات 11:35 بجے جالنا سے روانہ ہوگی۔ یہ اورنگ آباد، منماڈ، بھسول، کھنڈوا، ہرڈا، اٹارسی، پیپریا، گادرواڑہ، نرسنگھ پور، جبّل پور، کٹنی، مئیر، ستنا، مانی کپور، پریاگ راج، گیان پور روڈ، بنارس، وارانسی، اونی ریہر، غازی پور سٹی، بلیا اور سہتوار کے راستے تیسرے دن صبح 5:30 بجے چھپرا پہنچے گی۔
  2. چھپرا – جالنا خصوصی ٹرین (07652) – 14 پھیرے :
    یہ ٹرین 29 اگست 2025 سے 28 نومبر 2025 کے دوران ہر جمعہ کی رات 10:15 بجے چھپرا سے روانہ ہوگی اور انہی راستوں سے گزرتے ہوئے تیسرے دن صبح 4:00 بجے جالنا پہنچے گی۔اس ٹرین میں 24 کوچز شامل ہوں گے۔
  3. تروپتی – حصار خصوصی ٹرین (07717) – 09 پھیرے:
    یہ ٹرین 01 اکتوبر 2025 سے 26 نومبر 2025 کے دوران ہر بدھ کی رات 11:45 بجے تروپتی سے روانہ ہوگی۔ یہ رینوگنٹہ، گوٹی، گنٹکل، ڈھونے، کاچی گوڑا، نظام آباد، مدکھید، ناندیڑ، پورنا، بسماٹ، ہنگولی، واشیم، اکولہ کے راستے چلتے ہوئے چوتھے دن دوپہر 2:05 بجے حصار پہنچے گی۔
  4. حصار – تروپتی خصوصی ٹرین (07718) – 09 پھیرے
    یہ ٹرین 05 اکتوبر 2025 سے 30 نومبر 2025 کے دوران ہر اتوار کی رات 11:15 بجے حصار سے روانہ ہوگی اور انہی راستوں سے گزرتے ہوئے چوتھے دن صبح 11:30 بجے تروپتی پہنچے گی۔اس ٹرین میں 22 کوچز شامل ہوں گے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ دیوالی اور چھٹ تہوار کے دوران مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading