دہلی میں گرفتار ممبئ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد کے اھل خانہ سے ممبئ پولیس کی دوسرے دن پوچھ تاچھ

ممبئ ١٦ ستمبر (یو این آئ )ملک کی راجدھانی دہلی سے گرفتار کئے گئے ممبئ میں مقیم مشتبہ دہشت گرداور داؤدابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا معتمد خاص جان محمد عرف سمیر کالیا کے اہل خانہ سے مقامی دھاراوی پولس اسٹیشن مسلسل باز پرس کررہی ہے اس کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو آج بھی پولس نے طلب کر کے صبح سے ہی تفتیش شروع کر دی ہے

پولس کی مسلسل تفتیش کے سبب اہل خانہ کافی پریشان ہےاب تک ملزم کالیا کے گھر والوں کا اس کیس میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پولس کو نہیں ملا ہے پولس نے اس معاملہ میں گزشتہ دو دنوں سے کنبہ سے باز پرس شروع کر دی ہےگزشتہ شب بھی پولس نے سمیر کالیا کے اہل خانہ کو گھر جانے کی اجازت دی تھی اور آج پھر صبح واپس بلا کر باز پرس شروع کردی

پولس کی مسلسل ہراسائی کے بعد بھی اسے کوئی سراغ نہیں ملاہے پولس اپنےطریقے سے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اب تک کی تفتیش میں اسکے اہل خانہ نے سمیر کی سرگرمیوں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ پولس یہ معلوم کررہی ہے کہ ملزم جب گھرسے باہر جاتاتھا تو کیا بتایا کرتا تھا اس سے بھی گھر والے لاعلم ہے پولس کی مسلسل تفتیش نے گھر والوں کو ہراساں کر دیا ہے

۔ ممبئی پولس پہلے تو یہ پتہ لگانے سے قاصر تھی کہ اس کے دھاراوی علاقہ میں انڈورلڈ ڈان داؤدابراہیم کا غنڈہ مقیم ہے اور وہ ملک مخالف سر گرمیوں بھی ملوث ہے اب اپنی خفت مٹانے کے لئے مسلسل خاندان کو ہراساں کر رہی ہے جو غیرقانونی حراست کے زمرے میں آتاہے اسی طرح اے ٹی ایس بھی اب یہ کہہ رہی ہے کہ اس کے رڈار پر ملزم بیس سال سے تھا ۔ ان سب کے باوجود خاندان کو ہراساں کرناسمجھ سے بالا تر ہے یہ خیال مقامی لوگوں اور سمیر کالیا کے پڑوسیوں کا ہے اے ٹی ایس اور پولس اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اب گھر والوں کو پریشان کررہی ہے جو غیر قانونی ہے دھاراوی میں مشتبہ دہشت گرد جان محمد کی گرفتاری کے بعد اور گنیش وسرجن کے لئے دھاراو ی اور ممبئی کے حساس علاقوں میں ریزرو پولس اور مقامی پولس نے فلیگ مارچ کیا دھاراوی کےگلی محلوں نے پولس کی جمعیت نے گشت کرکے پولس کی طاقت کا مظاہرہ کر کے نظم و نسق کی برقراری کے لئے فلیگ مارچ کیا

ممبئی میں بھی دہشت گردانہ حملو ں کے خطرہ سے اے ٹی ایس اور پولس نے انکا ر نہیں کیا ہے اس لئے پولس کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کرنا چاہتی ہے ممبئی میں اتنے دنوں سے مشتبہ دہشت گرد کی موجودگی اور اس کی دلی اسپیشل سیل کے معرفت کوٹہ سے گرفتاری نے ہلچل پیدا کر دی ہے پولس نے سمئر کا ریلوئے ٹکٹ بنانے والے ایجنٹ اصغر کو بھی زیر حراست لیا تھا جسے بعد میں پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا لیکن اصغر اوراہل خانہ کو پولس نے کلین چٹ نہیں دی ہے پولس نے اب بھی سمیر کالیا کے گھروالوں اور اہل خانہ اور دوست احباب پر نہ صرف نگرانی رکھی ہے بلکہ ان کی سر گرمیوں اور معمولات پر بھی نظر رکھی جارہی ہے پولس نے کالیا کے کنبہ کے گھر کے پاس نظر رکھنے کے لئے باضابطہ طور پرنگراں کار بھی تعینات کردیاہے ۔ گرفتار ی کے بعد سمیر کے اہل خانہ سے کون ملاقات کر رہا ہے اور اسکی کیا بات ہوئی ہے اس پر بھی پولس نظر رکھ رہی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading