دہلی میں شردھا جیسا ایک اور کیس : شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ماں بیٹے نے فریج میں رکھے: ویڈیو دیکھیں

دہلی کے پانڈو نگر میں کرائم برانچ نے اپنے بیٹے کے ساتھ خاتون کو اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر ریفریجریٹر میں رکھا اور ٹکڑوں کو قریبی گراؤنڈ میں ٹھکانے لگایا: دہلی پولیس کرائم برانچ

پولیس نے ایک اور قتل کیس کا انکشاف کیا ہے جو دہلی میں شردھا قتل کیس کی طرز پر ہوا ہے۔ کرائم برانچ نے مشرقی دہلی سے ملنے والے انسانی جسم کے اعضاء کا معمہ حل کیا ہے۔ کرائم برانچ نے پانڈو نگر سے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریج میں رکھ دیا۔ دونوں نے مختلف دنوں میں آ کر نعشیں چاند سینما کے سامنے گراؤنڈ میں آدھی رات کے بعد پھینک دیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ والد کے کسی دوسری عورت سے تعلقات تھے۔ اسی لیے بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیا۔ پونم اور دیپک نے قتل کی اس خوفناک واردات کو انجام دیا۔ مرنے والے کا نام انجن داس ہے۔ پونم ان کی بیوی ہے جبکہ دیپک ان کا بیٹا ہے۔ دونوں ماں بیٹے نے متوفی انجن داس کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں، پھر قتل کر دیا۔

قتل کے بعد لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیا گیا۔ مختلف دنوں میں آدھی رات کو لاشوں کے ٹکڑے رکھے جاتے تھے۔

پولیس نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے گھر سے جس فریج میں لاش کے کٹے ہوئے ٹکڑے رکھے گئے تھے وہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ مرنے والے نوجوان کا نام انجن داس ہے۔ فی الحال دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading