دہلی حکومت کے 50 فیصد ملازمین کو 31 دسمبر تک گھر سے کام کرنے کا حکم

نئی دہلی:کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نےبڑا فیصلہ لیا ہے ۔ اس بڑے فیصلہ کے تحت اب دہلی حکومت کے سرکاری دفاتر میں صرف آدھے ملازمین ہی آئیں گے اور باقی آدھے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔50 فیصدی سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم کی تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) نے بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے گریڈ 1 اور اس سے اوپر کے افسران کوچھوڑکرباقی سبھی اسٹاف پر یہ احکام لاگو ہوں گے۔ ورک فرام ہوم کے یہ نئے ضابطے 31 دسمبر تک لاگورہیں گے۔ حکم میں نجی دفاتر کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دفاتر میں کام کے گھنٹوں اور ملازمین کی تعداد کوطے کریں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنے کو کہیں۔

دہلی کےچیف سیکریٹری وجے دیو نے ایک حکم میں کہا ہے کہ سبھی دفاتر، انڈپنڈنٹ اکائی، پی ایس یو،کارپوریشن میں گریڈ 1یا اس کے برابر یااس سے اوپر کے افسران کی حاضری سوفیصد رہے گی جبکہ باقی ملازمین کی تعداد پچاس فیصد تک رہے گی اور یہ حکم ۳۱ دسمبر تک تو لاگو رہے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading