دہلی-این سی آر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کی صبح ہلکا کوہرا چھایا رہا، جبکہ منگل سے گھنے کوہرے کے ساتھ سردی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی،

جس کے نتیجے میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری تک محدود رہے گا۔
پیر کو دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17 دسمبر سے کولڈ ویو کے اثرات نمایاں ہوں گے، اور 18 دسمبر کو درجہ حرارت مزید کم ہو کر 4 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔
20 دسمبر کو دہلی اور این سی آر میں گھنے کوہرے کے باعث حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔