دھوکہ دہی معاملے میں کانگریس شہر صدر کو عدالت نے چھ ماہ قید کی سزا سنائی

بھوکَر (ورق تازہ نیوز) عدالت نے بھوکَر کانگریس شہر صدر توصیف رضی الدین انعامدار کو 9 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کے معاملے میں چھ ماہ کی سادہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہ مقدمہ شکایت کنندہ سنیتا گنگاور سوریہ ونشی (ساکن عمری، ضلع ناندیڑ) کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ سنیتا گنگاور نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ملزم پر بھروسہ کرتے ہوئے اسے ۹ لاکھ روپے دیے تھے۔ اس کے بدلے ملزم نے بھارتیہ اسٹیٹ بینک کا ایک چیک دیا، لیکن وہ چیک ۲۷ جولائی ۲۰۱۹ کو بینک میں جمع کرانے پر نامنظور ہوگیا۔

شکایت کنندہ نے اس کے بعد قانونی نوٹس ۲۹ جولائی ۲۰۱۹ کو بھیجی، جو ملزم کو ۳۰ جولائی ۲۰۱۹ کو موصول ہوئی۔ باوجود اس کے، ملزم نے طے شدہ رقم واپس نہیں کی، جس پر ۳۰ اگست ۲۰۱۹ کو شکایت درج کرائی گئی۔

عدالت میں سماعت کے بعد بھوکَر عدالت نے ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۵ کو فیصلہ سناتے ہوئے توصیف رضی الدین انعامدار (صدر، کانگریس شہر بھوکَر) کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

شکایت کنندہ کی جانب سے ایڈوکیٹ دیپک اجنیکر اور ایڈوکیٹ کُتُکُول نے مقدمہ پیش کیا۔ بھوکَر عدالت کے فیصلے کے بعد کانگریس حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، اور اس فیصلے پر شہر میں مختلف ردِعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading