دمشق حملے میں حسن نصر اللہ کا داماد ہلاک ہو گیا : رپورٹ

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ کی صبح شام کے دار الحکومت دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد حسن جعفر قصیر مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق حسن جعفر اپنی ہلاکت سے پہلے ہی شام پہنچا تھا۔

حسن جعفر قصیر حزب اللہ کے ایک کمانڈر محمد جعفر قصیر کا بھائی ہے جو منگل کو ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ میں "یونٹ 4400” کا کمانڈر تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق مذکورہ یونٹ ایران اور اس کے ایجنٹوں سے حربی وسائل حزب اللہ تک منتقل کرنے کا ذمے دار ہے۔ محمد حسن جعفر حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر اور تہران سے مقرب تھا۔
اس سے قبل شام کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر بم باری کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

اگرچہ شامی حکومت ہمیشہ تصدیق کرتی ہے کہ یہ اسرائیلی حملے ہیں تاہم تل ابیب حکام اس طرح کے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ المزہ کا علاقہ دمشق کے مغربی حصے میں ہے۔ گزرے عرصے کے دوران میں یہاں کئی واقعہ دیکھے جا چکے ہیں۔ اس علاقے میں کئی سیکورٹی اور فوجی مراکز کے علاوہ اہم فلسطینی اور ایرانی رہنماؤں کے ہیڈ کوارٹر اور رہائش گاہیں اور متعدد سفارت خانے اور اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں کے دفاتر بھی واقع ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading