دل دہلا دینے والا قدرتی منظر ، بجلی گرنے سے تناور درخت ایک ہی لمحہ میں غائب

فرانس۔ فرانس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک تناور درخت پر بجلی گرنے کا ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ ملک کے مغرب میں واقع علاقے اوجی میں پیش آیا۔

وڈیو کو اب تک پندرہ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ علاقے میں طوفانی بارشوں کے دوران میں گرنے والی گرج دار بجلی نے مذکورہ درخت کو ہوا میں تحلیل کر ڈالا اور اس کا وجود غائب ہو گیا۔

دوسری جانب علاقے کے میئر نے "BFM” چینل کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اگرچہ سامنے آنے والے مناظر بہت طاقت ور ہیں تاہم خوش قسمتی سے علاقے میں بعض مادی نقصان کے سوا کوئی بڑا نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکی فضائی رصد گاہ کے مطابق امریکا میں بجلی گرنے کے واقعات میں ہر سال تقریبا 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں جب کہ بعض افراد کے اعصاب تا حیات متاثر ہو جاتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading