ناندیڑ:20۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)بیوی کے مائیکہ جاکر اپنے بھائی کی شادی کادعوت نامہ دینے کے بعد غصہ میں بیوی کو تین طلاق دینے کا حیرت انگیر واقعہ جواہر نگر میں رونما ہوا ۔ اس معاملے میں ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا.
مرکزی حکومت نے مسلم خواتین کے تحفظ کےلئے تین طلاق کوجرم قراردینے کاقانون پاس کیا ہے اسکے باوجود طلاق ثلاثہ کے واقعات رونما ہورہے ہیں
ناندیڑمیں بھی اب تک کچھ معاملات رونما ہوچکے ہیں۔حالیہ دنوں اتوار ہ کیلامارکیٹ میںبھی ایک خاتون کوشوہر نے تین طلاق دے دی تھی جبکہ وہ خاتون اپنے مائیکہ میں آئی ہوئی تھی ۔
اب مزیدایک تازہ واقعہ جواہر نگر میں بھی رونما ہوا جب خاتون اپنے مائیکہ میں ہی قیام پذیر تھی اس وقت شوہر نے وہاں آکربھائی کی شادی کا دعوت نامہ دینے کے معاملے پر جھگڑا کیااور پھر بیوی کو تین طلاق دے دیا ۔اس طرح کی شکایت بیوی نے درج کروائی ہے ۔حالانکہ شوہر کے خلاف اس سے قبل جہیز ہراسانی کامقدمہ بھی درج ہے ۔13جنوری کو جواہر نگر میں شوہر اپنے سسرال کو بھائی کی شادی کادعوت نامہ دینے کیلئے گیاتھا ۔جہاں پراُس نے بیوی کوگالی گلوچ دی ۔یہ معاملہ خاتون کے والدین کے روبرو رونما ہوا ۔اسکے بعد شوہر نے بیوی کو سب کے سامنے تین طلاق دے دی اور کہا کہ آج سے تم میری بیوی نہیں ہے ۔اس معاملے میں متاثرہ خاتون کی شکایت پر ائیرپورٹ پولس نے مسلم خاتون(شادی تحفظ ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔
بلولی تعلقہ میں ایک نوجوان کی خودکشی
کنڈلواڑی پولیس اسٹیشن میں اتفاقی موت کا مقدمہ درج
بلولی: بلولی تعلقہ کے حجاپور گاوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان سریش راما گھارکے عمر 25 سالہ کی خودکشی کی واردات گزشتہ روز منظر عام پر آئی۔تفصیلات کے مطابق نوجوان سریش گھارکے 18 جنوری رات 9بجے کھیت میں موجود فصل کی دیکھ بھال کیلئے جانے کا کہہ کر گھر سے چلا گیا۔لیکن 19 جنوری کو واپس گھر نہیں لوٹنے پر گھر کے افراد نے تلاش میں نکلے لیکن انھیںسریش کو میں لٹکی ہوئینعش دکھائی دی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ایس آئی ویشال سوریہ ونشی و دیگر پولیس ملزمین نے موقع واردات پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ بعد ازاں متوفی کے چچا سایبو مہادو گھارکے کی شکایت پر اتفاقی موت کا مقدمہ درج کیا گیا۔سریش راما گھارکے کی خودکشی کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ۔
ناندیڑ۔ تروپتی رائلسما ایکسپریس جلد ہی شروع کی جائے گی:چکھلی کر
ناندیڑ:20جنوری ۔(ورق تازہ نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپراو¿ پاٹل چکھلیکر نے بتایا کہ جنوبی وسطی ریلوے کے جنرل منیجر گجانن مالیا نے ناندیڑوالوں کے دیرینہ مطالبہ یعنی ناندیڑ۔تروپتی رائلسما ایکسپریس کوجلد شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ راو¿ پاٹل چکھلی کر کی قیادت میں بی جے پی کے عہدیداروں کے وفد نے 20 جنوری کو دوپہر کے وقت سکندرآباد میں ریلوے کے دفتر میں جنوبی وسطی ریلوے کے جنرل منیجر گجانن مالیا سے ملاقات کی۔ اس وقت گجانن مالیا نے وفد کو یقین دلایا کہ رائلسیما ایکسپریس ٹرین کو جلد ناندیڑ تک بڑھایا جائے گا۔ وفد میں بی جے پی کے ضلعی صدر وینکٹ ر او پاٹل گوجے گونکر ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری پروین سالے ، رویندر پوٹ گونٹیواور ، وجے گمبھیرے ، دیگلور کے کونسلر پرشانت داسروار ، اوبین لال یادو ،اور دیگر شامل تھے۔ چکھلی کر کی قیادت میں وفد نے پیر کو سکندرآباد میں ریلوے آفس میں جنوبی وسطی ریلوے کے جنرل منیجر گجنن مالیا سے ملاقات کی ، تاکہ ناندیڑ سے تروپتی جانے والی نظام آباد۔ تروپتی رائلسما ایکسپریس ٹرین کوچھوڑا جائے۔ پرتاپ پاٹل کی کاوشوں کی وجہ سے ، روزانہ شروع ہونے والی ناندیڑ۔پنوےل ٹرین کا نام رینوکا ماتا ٹرین رکھا جائے ‘ عمری۔ دھرم آباد ریلوے اسٹیشن پر وشاکھاپٹنم اور نرسا پور ٹرینوں اسٹاپ دیاجائے۔ ہفتہ میں دو دن چلانے والی ناندیڑ۔ منماڑ پونے ٹرین روزانہ شروع کی جائے۔ اگرچہ ناندیڑ سے منماڑ جانے والی تین مسافر ٹرینیں فی الحال نگر سول پر رکتی ہیں ، ان تینوں ٹرینوں کو منماڑ اسٹیشن تک چلایاجائے ۔ ریلوے انتظامیہ مدکھیڑ سے پھولوں کی آمدورفت پر پابندی ختم کر ے اور پھولوں کی آمدورفت کی اجازت دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ناندیڑ سے پنڈھر پور ، کولہاپور ، ویشونودیوی اور کنیاکماری تک خصوصی ٹرینیں شروع کی جائیں۔ چکھلیکر کی سربراہی میں وفد کے مطالبات پر غور کرتے ہوئے ، جنوبی وسطی ریلوے کے جنرل منیجر گجانن مالیا نے یقین دلایا کہ جلد ہی رائلسما ایکسپریس ناندیڑ سے شروع کی جائے گی۔ مدکھیڑ سے پربھنی تک ڈبل ریلوے لائن کا کام اگلے مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ مالیا نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے نئی ناندیڑ۔ممبئی راجہ رانی ایکسپریس میں اضافی ریلوے بوگی شامل پر غور وخوص کیاجارہا ہے ۔