دسویں کا آخری پرچہ منسوخ : نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے : وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ

ممبئی :12اپریل: (ورق تازہ نیوز) میٹرک کا جغرافیہ کا پرچہ منسوخ کردیاگیا ہے مہاراشٹرا اسٹیٹ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے مروجہ اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق طلباء کی اہلیت کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ اسی طرح نویں اور گیارہویں کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ، اسطرح کی اطلاع وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے دی.

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔ اس پس منظر میں ، نویں اور گیارہویں کلاس کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ تاہم ، ریاست کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے ، لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے ، لہذا نویں اور گیارہویں کے دوسرے سیشن میں امتحان دیئے بغیر ، پہلے سمسٹر میں کے امتحانات ، پریکٹیکل اور انٹرنل امتحانات کی بنیاد پر ہی طلبہ کو اگلی کلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اس سلسلے میں ایک تجویز ریاستی حکومت کو پیش کی گئی تھی۔ جس کے بعد وزیر موصوف نے یہ فیصلہ لیا ہے اور متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات بھی دے دی گئیں ہیں.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading