سہارنپور، 16 دسمبر (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش میں سہارنپور کے دیوبند علاقے میں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے نیم فوجی دستوں نے فلیگ مارچ کیا۔
دیو بند کا علاقہ حساس زمرے میں شامل ہے۔ سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ آلوک پانڈے نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ اتوار کی رات سے انٹرنیٹ خدمات اگلے احکامات تک بند کردیئے گئے ہیں۔ حساس دبوبند میں پولیس انتظامیہ چوکسی برت رہا ہے۔نیم فوجی دستوں، پولیس اور پی اے سی نے ایس پی –دیہات ودیا ساگر مصر کی قیادت میں پیر کو فلیگ مارچ
کیا۔ لوگوں سے امن و امان اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
دارالعلوم علاقے کو ایک طرح سے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیاہے ۔ تین دن پہلے دارالعلوم کے اسٹوڈنٹس نے پرتشدد مظاہرہ کیا تھا اور سڑکوں پر اترکر حکومت مخالف نعرے لگائے. قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک جام لگایا اور سڑک پر ہی نماز ادا کی تھی، جس سے شہرمیں کشیدگی اور خوف کا ماحول بن گیا تھا۔