خوراک و ادویات انتظامیہ کی کارروائی ‘ 2دکانوں پر چھاپہ، گٹکا ضبط

حمایت نگر ۔4 جولائی(ور ق تازہ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن دفتر، ناندیڑ کی ٹیم نے حمایت نگر شہر میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے میسرز پرنَو کریانہ اسٹورز اور میسرز سلیم کریانہ اسٹورز کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران میسرز پرنَو کریانہ اسٹورز، دِیکشا بھومی چوک، حمایت نگر پر موجود دیپک ہری چندر امرت ساگر (عمر 28 سال، رہائشی کالیکا نگر، حمایت نگر) کے قبضے سے راجنواس خوشبودار پان مسالا، ومل پان مسالا، ڈائریکٹر اسپیشل پان مسالا، مسافر پان مسالا، ساگر پان مسالا، گٹکا اور مختلف اقسام کی خوشبودار تمباکو سمیت کل 27 ہزار 688 روپے مالیت کا ممنوعہ فوڈ اسٹاک ضبط کیا گیا۔

اس معاملے میں متعلقہ شخص دیپک ہری چندر امرت ساگر کے خلاف فوڈ سیفٹی افسر رشیکیش مریوار نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعہ 26، 27، 30(2)(ا)، 59 اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات 123، 223، 274، 275 کے تحت ہمایت نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔اسی طرح میسررز سلیم کریانہ اسٹورز، قبا چوک، حمایت نگر کی تلاشی کے دوران راجنواس خوشبودار پان مسالا، ومل پان مسالا، ساگر پان مسالا، گٹکا اور مختلف اقسام کی خوشبودار تمباکو سمیت 1 ہزار 950 روپے مالیت کا ممنوعہ اسٹاک برآمد ہوا۔اس دکان پر موجود عبد الاحمد لال محمد (عمر 47 سال، رہائشی سبھاش چوک، حمایت نگر) اور دکان کے مالک عبدالجبار عبدالمجید (رہائشی خوبا چوک، ہمایت نگر) کے خلاف فوڈ سیفٹی افسر انکیت بھسے نے مذکورہ دفعات کے تحت حمایت نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

تلاشی کے بعد دونوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر رام بھرکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سنجے چٹے کی رہنمائی میں فوڈ سیفٹی افسران رشیکیش مریوار، انکیت بھسے، ارون تمڈوار، تربیتی فوڈ سیفٹی افسر اویناش گری، محترمہ شلپا شریرامے، محترمہ امرتا دودھاٹے، نمونہ اسسٹنٹ بالاجی سونٹکے اور پولیس انسپکٹر امول بھگت سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے تعاون سے انجام دی گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading