خبر غم : نوبل ہائی اسکول ناندیڑ کے موظف صدرمدرس حمید اللہ خان کاانتقال

ناندیڑ:6ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے لیبرکالونی میں واقع نوبل ہائی اسکول کے موظف صدر مدرس جناب حمیداللہ خان ( پٹھان سر) کا آج بروز اتوار6 ستمبر کو شام پانچ بجے دل کاشدید دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

اُن کی عمر 70سال تھی۔ ملنسار‘خلیق ‘ خوش اخلاق شخص تھے۔ اُن کا آبائی وطن ہنگولی ہے لیکن ملازمت کی وجہ سے وہ ناندیڑ شفٹ ہوگئے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج شب بعد نماز عشاءمسجد عابدین نئی آبادی میں ادا کی گئی اور اسی مسجد سے متصل قبرستان میں با دیدئہ نم تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو بیٹے ‘ تین بیٹیاں اور اہلیہ محترمہ ہیں ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ دے ۔پسماندگان کوصبر وتحمل دے ۔ آمین۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading