
حیدرآباد:25 جون۔(ورق تازہ نیوز)انتہائی غم والم اور صدمہ سے دوچار حالت میں یہ افسوسناک اطلاع دی جارہی ہے کہ۔آل نبی اولاد علی گل گلستان زھرا جگر گوشہ غوث الأعظم عالم شریعت پیر طریقت ھمارے حضرت قبلہ اعظم المشائخ مصباح المفسرین حضرت علامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی اعظم الحسنی والحسینی قادری قبلہ نے آج 25/جون2020 (3/ذیقعدۃ 1441ھ) جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 11بجے اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث بعمر 91سال وصال حق فرمایا۔ انالله وانا الیه راجعون
انشاء الله المستعان نماز جنازہ و تدفین آج بروز جمعہ بعد نماز ظہر بمقام ایوان صوفی اعظم شاہین نگر حیدرآباد دکن الھند میں عمل میں آئیگی.یاد رہے کہ حضرت ممدوح لاتعداد کتابوں کے مصنف و مؤلف ہیں
آپ صوفی عالم عابد وزاھد مفسر محدث اور محقق. مسائل جدیدہ بھی تھی.ملنسار اور مہمان نوازی غریبوں مسکینوں اور محتاجوں کی ہمیشہ داد رسی فرماتے
فی زمانہ پچھلے 3 مہینے سے لاک ڈاؤن کرفیو سے متاثر افراد کی خوب امداد فرمائی
مزید تفصیلات کے لئےرابطہ کیا جاسکتا ہے :
9676835015
9618081057
8885562636
9440786615
9989704786