خبر غم۔ناندیڑ کے معروف نوجوان فوٹو گرافر محسن نائیک کا انتقال

ناندیڑ:18. اگست۔ (ورق تازہ نیوز) شہر ناندیڑ کے معروف فوٹو اور ویڈیو گرافر جناب محمد محسن نائیک ولد عبد الحمید نائیک(بسنت فوٹو اسٹوڈیو) عمر 50 سال کا آج صبح علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ انااللہ واناالیہ راجعون۔

محسن نائیک کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر نظام کالونی کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و تحمل عطاء کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading