خبردار…. ورنہ آرمی کو فوری طلب کیا جائیگا.. کلکٹر جی. شریکانت

کورونا کے تدارک کے لئے کلکٹر کاسخت انتباہ…
گھروں میں بیٹھے رہو ورنہ آرمی طلب کی جائيگی..
لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور ضلع کے کلکٹر جی. شریکانت نے کہا ہے کہ ضلع لاتور میں اب تک کوئی کورونا مریض نہیں پایا گیا.اندوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ 15 دن کوئی بھی گھر سے باہر نہیں نکلے.اگر وہ بغیر کسی وجہ کے باہر جاتے ہوئے پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر ضروری ہوا تو فوری آرمی طلب کی جائیگی.
انھوں نے راحت کاری میں حصہ لینے والے کارکن اور تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ جو مدد کرنا چاہتے ہیں وہ مستحقین کو باہمی مدد فراہم نہ کریں بلکہ انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا چاہئے،کیوں کہ ہماری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ضلع میں جو ، باہر اضلاع و ریاستوں سے آئے ہوئے تین ہزار سے زائد شہریوں کو ہر ممکن تعاؤن کیا جائے گا اور ساتھ ہی ضلع کے تمام خاندانوں کو تین ماہ تک فئیر پرائز اناج کی دکانوں سے تین ماہ کا راشن وقت واحد دستیاب کرایا جائے گا۔ راشن کارڈ نہیں دیکھا جائے گا اور فہرست بنائی جائے گی. اور تمام حلقوں کے مستحقین کو کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ نیز ، گروسری یعلی کرانہ اسٹور پانچ بجے تک کھلےرہیں گے تاہم سپر مارکیٹ کو مثتثنی رکھا گیا ہے۔
ضلع کلکٹر جی.شریکانت نے کہا کہ ضلع کے شہریوں کو چاہئے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے اور اگر سوشل میڈیا پر غلط معلومات دی گئیں تو کارروائی کی جائے گی۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading