
حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پر دنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے ‘عود’ سے تیار کردہ لگژری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔
حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوشبو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے عطر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں پانچ بار عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔
حرمین جرنل پریزیڈنسی کے مطابق کعبہ شریف اور اس کے غلاف کو معطر کرنا ثواب کا کام ہے۔ امام نووی نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کعبہ شریف کو معطر کرو کیونکہ یہ اس کی پاکیزگی کا حصہ ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا بھی فرمان ہے کہ ‘ وطھر بیتی للطائفین’ کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں کے لیے صاف کریں۔(العربیہ ڈاٹ نیٹ)