خانقاہ اشرفیہ میرا روڈ میں جشن ولادت حضرت فاطمہ الزھرا سلام ا للہ علیھا نہایت شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا

خانقاہ اشرفیہ میرا روڈ میں جشن ولادت حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا نہایت شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا تھانے (آفتاب شیخ)
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ میرا روڈ کے زیر اہتمام خانقاہ اشرفیہ میرا روڈ میں جشن ولادت حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا نہایت شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا
جس کی سرپرستی حضرت سید سہیم اشرف اشرفی الجیلانی اور صدارت حضرت سید منظور اشرفی اور قیادت حضرت مفتی منظر حسن خان اشرفی مصباحی نے کی اور مھمان خصوصی حضرت سید حسن رضا اشرفی نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ حافظ و قاری عمران خان اشرفی نے منقبت حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا سامعین کی نظر کیا اور مفتی اھلسنت مفتی منظر حسن خان اشرفی نے سیرت خاتون جنت کی سیرت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کے قلوب کو اپنے نورانی بیان سے منور کیا اور محفل سماع کے آداب و اھمیت پر خطاب کیا۔ وسیم چشتی نے حضرت فاطمہ الزھرا کے شان میں صوفیانہ کلام پیش کیۓ آخر میں پورے ملک بالخصوص ممبئی مہاراشٹر کی فلاح و بہبودی کیلۓ دعا کی گئی بالخصوص کرونا وائرس کےخاتمہ کیلۓ خاتون جنت کا وسیلہ لیکر حضرت سید سہیم اشرف اشرفی الجیلانی نے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر عام کا اھتمام بھی کیا گیا۔ پروگرام میں حضرت سید سہیم اشرف اشرفی الجیلانی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کولہار مہاراشٹر، سید منظور اشرفی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ وکھرولی، سید حسن رضا اشرفی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ مانخورد گونڈی، حافظ وقاری عمران خان اشرفی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ رابوڑی تھانے، مفتی منظر حسن خان اشرفی امیر عالمی سنی صوفی تحریک الھند، صوفی اسمعیل چشتی اشرفی خانقاہ چشتیہ اشرفیہ مانخورد گونڈی، حاجی اسمعیل اشرفی میرا روڈ رکن آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ سنگمنیر، زبیر اشرفی، امتیاز اشرفی، شاکر اشرفی اور مدرسہ جامعہ کنیزان نور فاطمہ للبنات میرا روڈ کی متعلمہ نے شرکت کی اور کنیزان فاطمہ کا ایک بڑا دستے نے پردے کے اھتمام کے ساتھ شرکت کی جس کی سرپرستی محترمہ شبانہ باجی اشرفیہ میرا روڈ نے کی اور مقدر اشرفی نے آۓ ہوۓ مھمانوں کی خدمت انجام دی آنند مشرا اشرفی نے کیمرے کے ذریعہ پروگرام لائیو نشر کیا۔