خانقاہوں کا سی اے اے ۔این پی آر کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

پہلا موقع ہے جب بہار اور جھارکھنڈ کے30 سے زیادہ خانقاہوں نے ایک ساتھ میٹنگ کی ہے۔ پٹنہ کے پھلواری شریف میں واقع تاریخی خانقاہ، خانقاہ مجیبیہ میں میٹنگ کی اور میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کر سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کو پوری طرح سے رد کرنے کا اعلان کیا۔خانقاہوں کے سجادہ نشین نے بہار اسمبلی میں این پی آر اور این آر سی پر تجویز پاس ہونے کا خیر مقدم کیا ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے قومی سطح پر اس قانون کے خلاف راستہ ہموار کرانے کا مطالبہ کیا۔

خانقاہوں کے سجادہ نشین کے مطابق یہ معاملا مرکزی حکومت سے جڑا ہے اور ظاہر ہے جب تک مرکزی حکومت اس تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے تب تک اس تعلق سے کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے۔ خانقاہ کے سجادہ نشین نے کہا کی وہ اس قانون کے خلاف ریاست گیر سطح پر احتجاج کریں گے.

وہیں قومی سطح پر تمام خانقاہوں کو جوڑنے اور اس کے خلاف کھڑا ہونے کی مہم چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹنہ سٹی کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے کہا کی خانقاہوں سے سماج کے ہر طبقہ کا رشتہ ہے۔ خانقاہیں بلا تفریق مزہب و ملت سبھی کو اپنے دامن میں جگہ دیتی ہے۔ ایسے میں خانقاہوں کا سماج پر اپنا ایک گہرا اثر ہے اور آج خانقاہیں سماج کے ہر طبقہ سے اس قانون کے خلاف کھڑا ہونے کی اپیل کرتی ہے۔خانقاہوں کے سجادہ نشین نے اعلان کیا کی سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف ریاست گیر سطح پر مہم چلائی جائےگی(۔بہ شکریہ نیوز 18 اُردو)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading