خاتون افسر کو ڈانٹنے کے الزام پر اجیت پوار کی وضاحت، کہا – میرا ارادہ صرف…

ممبئی:مہاراشٹر کے سولاپور میں غیر قانونی ریت کھدائی کے خلاف کارروائی کر رہی ایک خاتون پولیس افسر کو مبینہ طور پر "دھمکی” دینے کے الزام پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف زمینی سطح پر بگڑتی صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کا قانون نافذ کرنے میں "مداخلت” کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر اجیت پوار کو سولاپور کے کرمالا علاقے میں سب ڈویژنل پولیس افسر انجنا کرشنا سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یہ افسر کُردو گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے لیے مٹی کی غیر قانونی کھدائی کو روک رہی تھیں۔

انجنا کرشنا کا تعلق کیرالہ سے ہے اور انہیں حال ہی میں مہاراشٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک کارکن نے افسر کو فون تھمایا اور بتایا کہ لائن پر اجیت پوار ہیں۔ تاہم، افسر نے پوار کی آواز نہیں پہچانی اور ان سے کہا کہ وہ براہِ راست ان کے موبائل نمبر پر کال کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading