حیدرآباد: معروف شخصیت محمد پہلوان کا انتقال

حیدرآباد: شہر کی مشہو ر معروف شخصیت جناب محمد بن عمر المعروف محمد پہلوان کا منگل کی صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو دختر شامل ہیں۔ انہیں ایک بہن اور 7بھائی ہیں۔

پیشہ سے وہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ تھے۔ نماز جنازہ منگل کو عصر یا مغرب میں نماز میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2011 ء میں مجلس کے قائد مقننہ اکبر الدین اویسی پر حملہ کے سلسلہ میں وہ جیل بھی گئے تھے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading