حیدرآبادی بیوی کو مسقط ایرپورٹ پر رات دیر گئے چھوڑ کر شوہر فرار

حیدرآباد14دسمبر(یواین آئی)حیدرآبادی خاتون کو مسقط ایرپورٹ پر رات دیر گئے چھوڑ کر اس کا شوہر فرارہوگیا تاہم یہ پریشان حال خاتون ایرپورٹ کے عہدیداروں کی مدد سے شہر حیدرآباد واپس پہنچی۔یہ شخص مسقط میں کانسٹیبل کے طورپر کام کرتا ہے۔شہر حیدرآباد کے صلالہ علاقہ کے احمد اور عائشہ کی گود لی ہوئی بیٹی23سالہ عالیہ ہے۔عالیہ کے والدین اس کے بچپن میں ہی انتقال کرگئے۔اس جوڑے نے عالیہ کو پالا۔اس کی شادی مسقط کے امین نامی شخص کے ساتھ حیدرآباد میں کردی گئی۔

تب ہی سے عالیہ مسقط میں مقیم تھی۔وہ اپنے بچپن کی یادوں کو بھول گئی تھی۔اس کا شوہر اس سے جھگڑے کیاکرتا تھا اور اسے ہراساں کیا کرتا۔اسی دوران وہ اسے حیدرآباد روانہ کرنے کے لئے ایرپورٹ پہنچا تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔چند گھنٹے عالیہ نے ایرپورٹ پر گذارے۔ایرپورٹ کے عہدیداروں نے اس کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی اور اس معاملہ کی جانچ کے لئے اس کو ایرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے عالیہ کے پاسپورٹ کا بھی معائنہ کیا اور اس سے دریافت کیا کہ وہ کہاں جانا چاہتی ہے۔بعد ازاں مسقط میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ سے ربط پیداکرتے ہوئے اس کے پاسپورٹ پر مفت پاس فراہم کیا گیا اور اس کو حیدرآباد واپس بھیج دیاگیا۔یہ خاتون 12دسمبر کو تنہا حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ اس رات سے 13دسمبر کی صبح تک وہ وہیں رہی۔اسی دوران پٹرولنگ کرنے والی پولیس نے اس کو سکندرآباد ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔بعد ازاں ریلوے پولیس نے عالیہ کو رضاکارانہ تنظیم کے حوالے کردیا۔اس موقع پر عالیہ نے کہاکہ اس کے والدین نہیں ہیں۔شوہر کی ہراسانی پر مسقط کے عہدیداروں کی مدد سے وہ حیدرآباد پہنچی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading