حماس نے یحییٰ السنوار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی: ’ان کی موت تنظیم کو مزید مضبوط کرے گی‘

اسرائیل کی جانب سے یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے ایک روز بعد حماس نے بھی سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے جمعے کے روز ایک ویڈیو پیغام میں یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ سنوار لڑائی کے دوران مارے گئے۔
قطر میں موجود حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا، جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی جنگ ختم نہیں کر دیتا، علاقے سے انخلا نہیں کرتا اور جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہا نہیں کر دیتا۔
اس ویڈیو بیان میں الحیہ نے کہا، ’’یرغمالی تب تک واپس نہیں جائیں گے، جب تک غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت ختم نہیں ہوتی۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading