مالیگائوں27نومبر( عامر ایوبی):حکومت سازی کیلئے جار رسہ کشی کے بیچ کل اسمبلی ہال میں اراکین اسمبلی نے حلف لیا ۔اس حلف برداری کی تقریب میں مفتی اسماعیل قاسمی کی عدم شرکت سے انکے ماننے والوں میں ناراضگی کا ماحول پایا گیا،ذرائع کے مطابق جس وقت ایم ایل ایز حلف لے رہے تھے پرو اسپیکر نے مجلس کے نومنتخب رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کا نام بھی پکارا لیکن وہ ایوان سے غیر حاضر رہے ۔

بارہ بجے اسمبلی ہال پہنچے جب تک حلف کی تقریب کا ختتام عمل میں آچکا تھا۔بعد ازاں موصوف نے پرو اسپیکر کی آفس میں قرآن شریف ہاتھ میں لیکر اللہ کے نام پر اردو میں حلف لیا۔
پہلے ہی دن ایوان میں تاخیر سے پہنچنے پر جہاں انکے ماننے والوں میں ناراضگی کا ماحول دیکھا گیا وہیں مخالفین نے پوری شد و مد کے ساتھ اس معاملہ کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کی کوشش کی۔ اس پر مفتی اسماعیل کے ساتھ ممبئی پہنچے افراد نے ٹرایفک میں پھنسے رہنے کا عذر لنگ پیش کیا۔نفرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن کی مصداق پہلے ہی دن تاخیر سے اسمبلی حال پہنچنے پر مفتی اسماعیل کوتنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
