حضرت خواجہ سید محمد نظامی دہلی کی آج ناندیڑ میں صلواۃ الجنازہ علی الغائب

ناندیڑ:8/ فروری ۔( راست)تمام پیر بھائیوں اور محبان اولیاء اللہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شمس العلماء مصور فطرت حضرت خواجہ حسن نظامی دہلویؒ کے حقیقی پوتے حضرت خواجہ سید محمد نظامی دہلی رتنؒ ابن حضرت خواجہ سید مہدی نظامیؒ، جانشین حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی فخر دہلیؒ و سجادہ نشین حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ کا مورخہ 7/ فروری 2026 کو بعد نماز عصر انتقال پُر ملال ہوچکا ہے۔

آپ کی صلواۃ الجنازہ علی الغائب مورخہ 8/ فروری 2026 کو بعد نماز عشاء مسجد عارفین، حضرت امیر خسروؒ نگر ، دیگلور ناکہ ناندیڑ میں رکھی گئی ہے۔ تمام پیر بھائیوں اور محبان اولیاء اللہ سے گزارش ہے کہ اس نماز میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

الداعی:جماعت نظامیہ ، ناندیڑ ، مہاراشٹر ۔

پروفیسر نثار احمد فاروقی فریدیؒ نے فوائد الفواد کے مقدمے میں لکھا ہے کہ "حضرت محبوب الہیؒ نے حدیث شریف کا گہرا مطالعہ کیا تھا اور مشارق الانوار کے مؤلف سے آپ کی سند حدیث بدو واسطہ متصل ہوتی ہے، اس مطالعہ حدیث کا اثر یہ تھا کہ بعض مسائل میں آپ مجتہدانہ روش رکھتے تھے، مثلا : حلت سماع ، قرأت فاتحہ خلف الامام، اور صلوۃ الجنازہ علی الغائب جیسے مسائل میں آپ حنفی مسلک سے ہٹ کر شافعی مسلک کے پیرو تھے ۔ (لطائف اشرفی ۷۸/۲) ( ماخوذ : فوائد الفواد صفحہ 95)

*نوٹ* : ہمارے پیر و مرشد حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی فخر دہلیؒ بھی اسی مسلک پر کاربند تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading