حزب اللہ پر فیصلہ کن جارحیت کی تیاری میں ہیں: اسرائیلی فوج کا انتباہ

حزب اللہ کے خلاف لبنان میں فیصلہ کن حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ایک اہم کمانڈر نے جمعہ کے روز کہی ہے۔ کمانڈر کے مطابق کئی ماہ سے جاری ‘سرحدوں پرکئی ماہ سے جاری لڑائی کے بعد ہم اب حزب اللہ کے خلاف فیصلہ کن جارحیت کریں گے۔’

اسرائیلی فوج اور لبنانی ملیشیا سات اکتوبر کے بعد تقریباً ہر روز سرحد پر باہم گولہ باری کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ حزب اللہ کے مطابق وہ یہ گولہ باری اسرائیل کی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف ردعمل کے طور پر اور حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اسرائیلی سرحد پر حملے کرتی ہے۔

میجر جنرل اوری گورڈن نے فوجیوں کو بتایا ‘ہم پہلے ہی 500 دہشت گردوں کو لبنان میں ہلاک کر چکے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد کا تعلق حزب اللہ کے ساتھ ہے۔‘ میجر جنرل نے مزید کہا ‘اسرائیلی فوج نے لبنان میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔’

اس موقع پر اسرائیلی کمانڈر نے کہا ‘ اب ہمارے فوجی جارحانہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ وقت جیسے ہی آئے گا ہم ایک فیصلہ کن حملے کے لیے آگے بڑھیں گے۔’

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading