حرمین ٹرین میں عازمین حج کے لیے 16 لاکھ سیٹوں کا بندوبست

سعودی ریلوے نے عازمین حج کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے درمیان ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین ریلوے عازمین حج کے لیے امسال 3800 ٹرینیں چلائے گا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کے لیے خصوصی ٹرینیں 19 ذو الحج تک چلیں گی‘۔ ’بھیڑ کے ایام میں روزانہ 126 ٹرینیں چلائی جائیں گے جبکہ ٹرینوں کی مجموعی تعداد میں 16 لاکھ عازمین کو سفر کی سہولت فراہم ہوگی‘۔

واضح رہے کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ کو جدہ سے ہوتے ہوئے مدینہ منورہ سے جوڑتی ہے۔ یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ہے جس کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading