ناندیڑ:۱۲ دسمبر (حیدر علی):حج2024کی درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔حج فارم جمع کرانے کی تاریخ۰۲ دسمبر سے بڑھا کر اب۵۱ جنوری کردی گئی ہے ۔فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کیلئے ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر تنظیموںنے حج کمیٹی آف انڈیا سے اپیل کی تھی ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے ایک سرکولر جاری کرکے تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کے مطابق اس سال ناندیڑ ضلع سے اب تک حج ۴۲۰۲ کے لیے ایک ہزار کے قریب عازمین نے درخواستیں دی ہیں۔

خادم حجاج ٹرسٹ اور خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ جن خواہشمند عازمین نے اب تک فارم جمع نہ کرائیں ہو وہ جلد سے جلدخدمت حجاج کمیٹی کے دفتر قیوم کامپلیکس، دیگلور ناکہ ، ناندیڑ ، خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر
ایان ٹاﺅر نزد قیوم کامپلیکس ، دیگلور ناکہ ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کے برانچ آفس زوم کمپیوٹر ، روبرو مسجد ھدیٰ راج کارنر ناندیڑ اورسے رجوع ہوسکتے ہیں۔