حج سے قبل سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ سعودی انتظامیہ کی جانب سے حج سیکیورٹی کو ‘ریڈ لائن’ قرار دیا گیا تھا

سعودی عرب نے حج سے قبل فوجی دستوں کو مکہ مکرہ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے جمعے کے روز سے تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی رائل گراؤند فورس کو مسجد الحرام میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعینات کیا جا رہا ہے۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملٹری پولیس کو مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں عازمین حج کی سیکیورٹی اور سپورٹ کے لیے جمعے سے تعینات کیا جا رہا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹری پولیس اندرونی سیکیورٹی فروس کی معاونت کے لیے تعینات کی گئی ہے، جوکہ مسجدالحرام کے کورٹ یارڈ میں عازمین حج کو بھگدڑ سے بچانے سمیت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی۔

سعودی عرب کی جانب سے متوقع 20 لاکھ عازمین حج کے حوالے سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جبکہ سعودی حکام کی جانب سے بارہاں حج کی سکیورٹی کو ’ریڈ لائن‘ قرار دیا ہے۔

This slideshow requires JavaScript.


سعودی حکام نے سیاسی نعرے بازی کو بھی ریڈ لائن قرار دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ غیر قانونی حجاج کے خلاف بھی سخت کاروائی کر رہے ہیں۔

عازمین حج کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی بستی خیمہ بستی قائم

سعودی فورسز کی جانب سے 140 جعلی حج مہم اور 64 ٹرانسپورٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے غیر قانونی حج کے لیے معاونت کی۔

حج سیکیورٹی کمیٹی کے چیف پبلک سیکیورٹی افسر لیفٹیننٹ جنرل محمد ال باسامی کے مطابق 1 لاکھ کے قریب گاڑیاں کو بند کیا گیا ہے اور 1 لاکھ 71 ہزار 587 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر مکہ شہر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں حج سکیورٹی کے لیے 8 ہزار کیمرے

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔
العربیہ چینل کے مطابق انہیں نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے ذریعے ہجوم، ٹریفک اور ہنگامی مسائل سے نمٹنا ہے۔ اسی طرح دیگر حصوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد ورفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصے کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔

یہ کیمرے مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)

حج سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سیکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو مکمل کرتا ہے۔
الکریدیس نے بتایا کہ مرکز نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل کیمروں کی تنصیب کی ہے جو عازمین کے ہجوم کو منظم کرنے کے علاوہ ان کیمروں کے ذریعے دیگر کام بھی انجام دیے جاسکیں گے۔ یہ مسجد الحرام میں سیکیورٹی آپریشن سینٹر 911 سے بھی براہ راست رابطے میں ہوں گے تاکہ سیکیورٹی مسائل بروقت حل ہوسکیں۔

ان کی مدد سے معاملات آسانی سے نمٹائے جاسکیں گے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

الکریدیس نے کہا کہ یہ مرکز کئی جدید تکنیی صلاحیتوں کے حوالے سے ممتاز ہیں کیونکہ یہ کیمرے مصنوعی ذہانت پروگرام سے لیس ہیں جو سدایا کے تعاون استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان کیمروں کی تنصیب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معیار بہت عمدہ اور اعلی ہوگا اور بروقت تمام معاملات آسانی سے حل ہوسکیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading