جے پور داعش معاملہ کی سماعت کے دوران عدلیہ کی تاریخ کا عجیب و غریب واقعہ

ممبئی ۔13 جولائی( ورق تازہ نیوز ) داعش سے تعلق اور اس میں نو جوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار، گلبرگہ کے رہنے والے اعلی تعلےم یافتہ انڈےن آئل کار پوریشن جے پور میں اعلی عہدے پر فائز سراج الدین کے مقدمہ نمبر 01/2016 کی جے پور کی خصوصی این آئی اے عدالت میں چل رہا ہے آج یہاں عدالت میںوزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر اوبیر سنگھ جنہیں این آئی اے نے دہلی سے ایکسپرٹ کے طور پر پیش کیا تھا جنہوں نے اپنی گواہی کے درمیان اس بات کو واضح کردیا کہ اس نے مذکورہ لیپ ٹاپ سے صرف ہارڈسک نکال کر اسے سیل بند کر دیا تھا جو اب تک صحیح سالم ہے۔اس بات کی اطلاع آج ےہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی نمائندہ تنظےم جمعیةلےگل سیل کے سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان نے دی ہے ۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سراج الدین کے خلاف کوئی خاطر خواہ ثبوت نہیں ہے،یہ مقدمہ الکٹرانک ایوڈنس پر ٹکا ہوا ہے جس میں ملزم کا لےپ ٹاپ ضبط کیا گیا تھا اور اسی لےپ ٹاپ سے این آئی اے پرنٹ آوٹ نکالنے کا دعوی کر رہی ہے ،جب کہ اوبیر سنگھ نے اپنی گواہی میں اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ مذکورہ لےپ ٹاپ سے انہوں نے صرف ہار ڈسک نکال کر سیل بند کر وا دیا تھا جو کہ عدالت میں سیل بند سلامت ہے ،جس پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ این آئی اے نے پرنٹ آوٹ کہاں سے حاصل کیا ۔مزید تشویشناک منظر اس وقت سامنے آیا جب اس لیپ ٹاپ کے کئی اسکرو ندارد پائے گئے جس پر دفاع نے گواہ کی جرح شروع کی کہ اچانک لےپ ٹاپ کو عدالت میں گرا دیاگیا جو کہ عدلیہ کی تاریخ میں حیرت انگیز اور انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،دفاع نے فوری طور پر اس سارے معاملہ کو تحریری طور پر عدالت کے ریکارڈ میں درج کروایا ۔ایڈوکےٹ پٹھان تہور خان نے مزید بتایا کہ اب تک جو گواہیاں عمل میں آ رہی ہیںاس سے این آئی اے کا پر دہ فاش ہو تا نظر آرہا ہے ،استغاثہ کے گواہان دفاع کے تلخ جرح پر سچائی بیان کرنے پر مجبور ہیں۔ماہر قانون کی نظر میںاو بیر سنگھ کی گواہی ملزم سراج الدین کی بے گناہی ثابت کرنے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے ، جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے اس مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی کاروائی کو دیکھتے ہوئے یہ ما نا جا رہا ہے کہ اہم سرکاری گواہ اوبیر سنگھ کی گواہی ملزم سراج الدین کو انصاف دلانے میں کار گر ثابت ہو سکتی ہے جمعیة علماءکی جانب سے اس مقدمے کی پیر وی ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان سکریٹری لےگل سیل جمعیة علماءمہا راشٹر اور ایڈوکےٹ وشنو شرما ( جے پور ) کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading