نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ، اتوار کی شام کو دو طلباء گروپوں میں تصادم ہوا۔جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں بیتی شب جم کرتشدد اور ہنگامہ ہوا ۔ کچھ نقاب پوشوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں توڑ پھوڑ کی اور طلباءو ٹیچر س کی پٹائی کی۔

یہ پورے واقعات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔ اس حملے میں 20 کے قریب طلباء اور اساتذہ زخمی ہوئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس تشدد کے بعد ، دوسری یونیورسٹیوں کے طلباء بھی جے این یو کے طلباء کی حمایت میں آئے ہیں۔


ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔