جھارکھنڈ میں چوری کے شبے میں مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا،جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے گئے

رانچی۔24۔جون۔جھارکھنڈ کے کھرسوان ضلع میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک مسلم نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر جم کر پٹائی کی ۔ اب علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ہے ۔ اتنا ہی نہیں بھیڑ نے مسلم نوجوان سے بار بار جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ، جس کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ 24 سال کے تبریز انصاری جمشید پور سے اپنے گاوں واپس لوٹ رہے تھے ، اسی وقت انہیں گھاتکی ڈیہہ نام کے گاوں میں بھیڑ نے چوری کے شک میں گھیر لیا ۔ چوری کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں نے اس کو پول سے باندھ دیا اور بری طرح سے پٹائی کردی ۔ تبریز انصاری کو کئی گھنٹوں تک پیٹا گیا ۔ اس کے بعد 18 جون کو اس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ عدالت نے تبریز کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ 22 جون کو اس کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading