جھارکھنڈ میں بی جے پی کا مشن لوٹس ناکام،وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

رانچی:جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے انہوں نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ پیش کیا تھا۔

یہ خصوصی اجلاس کانکنی کی لیز کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں بلایا گیا تھا، کیونکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ کمیشن نے سورین کے خلاف سفارش کی ہے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے اپنی سفارش کا خط جھارکنڈ کے گورنر کو بھیجا ہے جو ابھی کھولا نہیں گیا ہے۔ اس خط میں کیا سفارش کی گئی ہے اس کا پتہ اس لفافے کے کھولے جانے کے بعد ہی پتہ لگے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading