جو دی کیرالہ اسٹوری’ کی مخالفت کرتے ہیں وہ پی ایف آئی کے حامی: مرکزی وزیر ٹھاکور

نئی دہلی: فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر جاری تنازع کے درمیان مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر نے احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘دی کیرالہ اسٹوری’ صرف ایک فلم نہیں ہے، بلکہ ایک بہت بڑی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔

جو لوگ اس فلم کی مخالفت کرتے ہیں، وہ PFI کی حمایت کرتے ہیں، دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، ISIS کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فلم نہیں ہے، یہ فلم کچھ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنے کا کام کرتی ہے جو لڑکیوں کو ورغلا کر اپنے مذہب کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading