جموں وکشمیر : خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق.مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی

نئی دہلی۔ چین کے جان لیوا کورونا وائرس کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ جموں وکشمیر میں اب ایک 63 سالہ خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کووڈ۔ 19 (Covid 19) کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے کیرالہ میں تین سال کا ایک بچہ آج کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے احتیاطا ملک بھر میں سبھی ہولی ملن تقریب رد کر دی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ خاتون کچھ دن پہلے ہی ایران سے لوٹی ہے۔ بتا دیں کہ خاتون کے ساتھ ہی ایک دیگر شخص کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مریضوں کو اتوار کو جب اسپتال میں بھرتی کیا گیا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلے تھے۔ حالانکہ، انہیں بعد میں پکڑ کر واپس اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر میں محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ خاتون مریض کی جانچ رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے جبکہ دوسرے مریض کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading