جمشید پور: ( حا فظ محمد ہاشم قادری مصباحی)
سبھی مذاہب و مسلک کے لوگ دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں
سمو دھان سنگھر سمیتی جمشیدپور کے ساتھ بہت سارے لوگ جس میں کثیر تعداد میں عورتیں بھی شامل ہیں CAA,NRC,NPR کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا،کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
جامعہ ملیہ کی طالبہ فر ح ناز، تبسم،الکا جین یونیورسٹی کے سنجے سلمان ،ایس کے رمن صاحب، کنھیا کمار کی کرانتی کاری ٹیم کے وکرم رنکت جی ،علی گڈھ یونیورسٹی کی شہناز،مدینہ مسجد امام مفتی عبد ا لمالک مصباحی، کاپریٹی کالج کے آجے راۓ، حضرت مولانا فیض سیف الدین اصدق کنوینر سمودھان کے علاوہ بہت سے لوگوں نے تقریرکی۔
مشہور کالم نگار حا فظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی،مو لا نا بر ہان ا لھدی،دہلی یونیورسٹی کی طالبہ شاہینہ اقبال، علی گڑھ کی طالبہ سن سبیل افزا،سونو کا لندی بھیم آرمی کے پر سیڈ نٹ ، مہیلا سمیتی پٹنہ کی پرسی ڈینٹ محترمہ ششی یا دو،اور بہت سے علما، اور معزز لوگوں نے بھی تقریر کی۔ آخری میں سمودھان بچاؤ سنگھر سمیتی کے کنوینر مولانا سیف الدین اصدق کے ساتھ بھیم آرمی کے جوانوں اور علی گڑھ کی طالبہ سبیل آفزا, جا میعہ ملیہ دہلی کی طالبہ ودہلی یونیورسٹی کی طالبہ شاہینہ اقبال و پر دیپ یادو آپ پارٹی کے بہت سارے لوگوں نے وسی پی، آئ، ایم ایل کے لوگوں و شسی یا دو،وغیرہ ،سب نے ملکر ڈی سی صاحب کو میمو رینڈم پیش کیا ۔،نیوز لکھے جانے تک 4.50,تک پروگرام چل رہا تھا تقریباً 4سے 5 ہزار لوگ دھرنا میں شامل تھے۔