جماعت اسلامی ہند اردھاپور کی جانب سے "کورونا یودّھا" کا پرجوش استقبال
اردھاپور ( شیخ زبیر )
جماعت اسلامی ہند اردھاپور نے مقامی سرکاری دواخانہ اور پنچایت سمیتی کے عملہ کا گلہائے عقیدت اور سرٹیفکیٹ دےکر بحیثیت "کورونا یوددھا" استقبال کیا گیا اور انہیں مستقبل میں بھی اسی جہت کے تحت کام انجام دینے کی طرف انکی آمادگی برقرار رکھنے کی تحریک بھی دی گئی ۔ان سبھی لوگوں کا جو شہر اردھاپور میں دن اور رات ہر وقت اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کراس کام کو انجام دے رہے ہیں، انکی ہمت افزائی کی گئی بالخصوص اردھاپو تعلقہ کے تعلقہ آفیسر زنے میڈم اور سرکاری دواخانہ کے میڈیکل آفیسر جناب ڈاکٹرمورے سر، ڈاکٹر وشال لنگڑے سر ،ڈاکٹر امین الدین صدیقی صاحب،اور انکے ساتھ پورے عملہ کا گلہائے عقیدت اور سرٹیفکیٹ دے کر استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اردھاپور جناب عبداللہ خان صاحب،سابقہ امیر مقامی جناب سلیمان خان صاحب،سکریٹری شاکر خان ،ڈاکٹر ذاکر انعامدار ،شاہد صدیقی ،پرویز احمد خطیب ،شیخ رفیق ،افروز خان شیخ زبیر (نامہ نگار )موجود تھے